ٹرمپ کی جارجیا میلونی پر تنقید، ناقابل قبول تک کہہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ہدف تنقید بنالیا۔

اطالوی اخبار کو فون پر دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ جارجیا میلونی نے مجھے دھچکا پہنچایا ہے۔

جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے پوپ لیو کے بارے میں تبصرے کو ناقابل قبول قرار دیا تھا، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا میرے تبصرے نہیں، جارجیا میلونی خود ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل میلونی کو فکر نہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں یا نہ ہوں، اطالوی وزیراعظم کویہ بھی فکر نہیں کہ ایران کو اگر موقع ملے تو وہ دو منٹ میں اٹلی کو تباہ کردے گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اطالوی وزیراعظم نے انہیں دھچکا پہنچایا ہے، وہ سمجھتے تھے کہ میلونی بہادر خاتون ہیں، لیکن وہ غلط تھے۔

دوران انٹرویو ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں ایران کے ایٹمی خطرے کا کوئی علم ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوپ کو جنگوں پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ پوپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ دنیا میں ہو کیا رہا ہے؟

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

روم سے عرب میڈیا کےمطابق اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی ساز و سامان کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیقاتی تعاون شامل تھا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *