پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان علی محمد نائینی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی 2024ء سے آئی آر جی سی کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی نوعیت ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور شہید رہنما کے قتل میں جو کچھ ہوا وہ بین الاقوامی تنازعات کے لیے ایک نیا طریقہ ہے جو دنیا کے قانونی نظام کو تباہ کر دے گا۔
صدر پزشکیان نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری اس بحران کے خلاف مضبوطی سے کھڑی نہ ہوئی تو اس شعلے کی آگ بہت سے لوگوں کو جلا دے گی۔













Post your comments