نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم، معزز شخصیات کی شرکت
جہلم (سٹی رپورٹر) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج مشین محلہ نمبرا اثر یہ روڈ جہلم میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دیئے گے۔ اس پر وقار تقریب میں ضلع بھر کی شعبہ تعلیم و دیگر شعبہ جات سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کر کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیئے۔ پرنسپل محمد زابد خورشید ایڈمن بدر خورشیدو اسٹاف نے تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور و معروف سیاسی سماجی مذہبی اور فلاحی مهمانان گرامی معروف سماجی شخصیت جناب عبدالغفور چوہان ، مدیر التعلیم شعبہ درس نظامی جامعہ علوم اثریہ جہلم جناب عکاشہ مدنی، جناب فہد امین سٹیشن کوآرڈینیٹر 1122 جہلم، جناب جبران محمود کمیونٹی انسٹرکٹر 1122، عروسہ مختار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن 1122، موبائل ایجوکیشن یونٹ نارتھ || جہلم انسپکٹر موٹروئے پولیس جناب مشاہد حسین ، صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد ، جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم جناب تاثیر محمود اور محترم جناب عبد الله مدیر امتحانات جامعہ علوم اثریہ جہلم , کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔ تقریب کے آخر میں ادارے کے محنتی و مخلص سٹاف کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔











Post your comments