برمنگھم میں بھی پاکستانی بیٹرز کی ڈگر نہ بدلی، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ’تو چل میں آیا کی مصداق‘ آتے اور آؤٹ ہوتے رہے۔
گرین کیپ کے 23 اوورز میں 100 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل 37 اور رضا اللّٰہ 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللّٰہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابراعظم 7،غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔
انگلینڈ کے اولی روبنسن 2، جوفرا آرچر 2 اور جوش ٹنگ 3 وکٹ نے سعود شکیل کے سوا کسی بھی پاکستانی بیٹر کو ٹکنے کا موقع نہ دیا۔
آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ وکٹ کیپر غازی غوری، فاسٹ بولر رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
غازی غوری کو سعود شکیل، محمد عباس نے رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔
صائم ایوب، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں گرین کیپس کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔














Post your comments