وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری املاک کی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی کیا، پارک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر فعال کرنے کی بھی ہدایت کی ، انہون نے کہا ہے کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور آسان ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں ۔ پیر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں جاری اصلاحات اور اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعظم نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو شہریوں کے لیے آسان، مؤثر اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدا یت کی ۔ انہوں نے کہاشہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / تمام سرکاری املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد مکمل کی جائے، وزیر اعظم
تمام سرکاری املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد مکمل کی جائے، وزیر اعظم



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
مصنوعی ذہانت سے پہلے کا اصلی ڈراما از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeدُنیا واقعی عجیب جگہ ہے۔ کبھی اِنسان چاند پر پہنچ کر بھی حیران ہوتا ہے، کبھی اپنی جیب میں موجود موبائل سے پوچھتا ہے کہ ’’بھائی، آج بارش ہوگی یا نہیں؟‘‘ اور کبھی 1770ء میں ایک لکڑی کی الماری دیکھ کر یقین کر لیتا ہے کہ اندر بیٹھا پگڑی والا پتلا شطرنج کا بادشاہ ہے۔ […]
Read More-
کراچی 2026 . تحریر : ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
-
برہنہ ضمیر، ملبوس معاشرہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home











Post your comments