وزیراعظم شہباز شریف کی حوثیوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی کی تنصیبات پرحوثیوں کے بزدلانہ حملوںکی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی فرمانروا شاہ سلمان ‘ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے‘ہم سعودی عرب کی خودمختاری‘سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *