معروف پاکستانی کاروباری شخصیت عاصم شیخ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ دیا۔جس میں مانٹریال اور کارنیوال سے پاکستانی کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔طہرانہ کے میزبان معروف کاروباری شخصیت عاصم شیخ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اُنکی تواضع پُر تکلف کھانوں سے کی۔
اسکے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے تمام مہمانوں سے پُر تکلف انداز میں گفتگو کی اور پاکستان اور خطے کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات پر گفتگو کی اور اپنا تجزیہ پیش کیا۔
تقریب سے لی گئی چند تصویری جھلکیاں جن میں چوہدری منظور احمد،جناب عاصم شیخ، سید مختار حسن ،رانا ظہیر،دانیال ابراہیم،، نعیم طلعت کے علاوہ دیگر شرکاء نمایاں ہیں۔
تقریب کے اختتام پر تقریب کے میزبان معروف کاروباری شخصیت عاصم شیخ نے تمام معزز مہمانوں کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔















Post your comments