عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی۔
یو این ایف پی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ 72 لاکھ ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے مواقع، فیصلوں اور صلاحیتوں پر منحصر ہے۔
یو این ایف پی اے کے مطابق پاکستان کی ایک تہائی آبادی کی عمر 10 سے 24 سال کے درمیان ہے، جبکہ 76 فیصد نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 53 فیصد نوجوان سیکیورٹی، معاشی مسائل اور عدم مساوات کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ انٹرنیٹ سے محروم دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔
یو این ایف پی اے نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے اور انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی کی پالیسی صرف تعداد بڑھانے یا گھٹانے کا نام نہیں، بلکہ یہ حقوق اور انتخاب کا معاملہ ہے۔














Post your comments