پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پہنچ گئی

مالی سال 2026 کے پہلے 10ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کیلئے پالیسی اور مالیاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی جسکی بدولت گزشتہ تین برسوں میں آئی ٹی اور فری لانسنگ سیکٹر کیلئے کاروبار دوست ماحول اور ریگولیٹری سہولتوں کو فروغ ملا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکائونٹس میں رقوم برقرار رکھنے کی حد 35 سے 50 فیصد تک بڑھائی گئی، آئی ٹی ایکسپورٹرز کو اپنی فارن کرنسی آمدن کے استعمال میں مزید خودمختاری حاصل ہوئی۔فارن کرنسی اکائو نٹس پر ریگولیٹری پابندیوں میں نرمی اور خصوصی ڈیبٹ کارڈز کے اجرا سے عالمی ادائیگیاں آسان بنائی گئیں، فری لانسرز کیلئے نیا بینکاری فریم ورک متعارف کراتے ہوئے بینکاری سہولتوں اور اکانٹ اوپننگ کے عمل کو آسان بنایا گیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *