ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن، ایران کو تبدیل شدہ سخت تجاویز بھیج دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے معاہدے پر جلد فیصلے کے بعد ذہن تبدیل کر لیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو تبدیل شدہ سخت تجاویز بھیج دی گئیں۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ پہلے سے تیار فریم ورک پر جلد راضی ہو جائے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ناصرف ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا بلکہ ایٹم بم خریدے گا بھی نہیں۔

ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر اب کہا ہے کہ ڈیل پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں، جو ہم چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کر رہے ہیں، میں کسی جلدی میں نہیں ہوں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا۔ 

سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گلوکار بہت زیادہ معاوضہ لیتے ہیں، ان کی موسیقی بیزار کرتی ہے، یہ گلوکار شکایتوں کیلئے کچھ نہیں کرتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کنسرٹ کی بجائے میک امریکا گریٹ اگین ریلی نکالی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے نان پرافٹ گروپ فریڈم 250 کی جانب سے 16 روزہ جشن کا اعلان کیا گیا تھا جس میں نیشنل مال پر کنسرٹ ہونا تھے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق پچھلےچند روز میں کئی گلوکاروں نے کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے ہی انکار کردیا تھا۔

اب کنسرٹ کی بجائے 24 جون کو صدرٹرمپ ریلی سے خطاب کریں گے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *