فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کیخلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے،غیر انسانی اور سفاکانہ اقدام افواجِ پاکستان یا قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحی کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی، اس موقع پر پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کے تحفظ کے لیے جوانوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / دہشت گردی کے سہولت کاروں کیخلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے، فیلڈ مارشل
دہشت گردی کے سہولت کاروں کیخلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے، فیلڈ مارشل



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
ملا اصغر غازی برادر اخوند درویزہ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeاخوند درویزہ بابا کا نام پشتو تاریخ، اسلامی فکر اور کلاسیکی پشتو ادب میں ایک روشن حوالہ ہے۔ آپ کی علمی و اصلاحی خدمات، خصوصاً روشانی تحریک کے مقابل فکری جدوجہد، پر بہت کچھ لکھا گیا، لیکن آپ کے علمی خانوادے کی بعض شخصیات اب بھی کم معروف ہیں۔ انہی میں ملا اصغر غازیؒ کا […]
Read More











Post your comments