ہراسانی کے الزامات، ارسلان بٹ نے مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو ہراسانی کے الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔

ارسلان بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی مامیا شاہ جعفر کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے قانونی نوٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جھوٹے پر اللّٰہ کی لعنت ہو۔

اداکار نے مزید لکھا کہ جھوٹے اور ہتک آمیز ریمارکس کے خلاف یہ قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ مقررہ مدت کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

واضح رہے کہ مامیا شاہ جعفر نے کچھ روز قبل اپنے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں ارسلان بٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سیٹ پر صلح کرنے کی کوشش کے دوران ارسلان بٹ نے انہیں گلے لگانے کی کوشش بھی کی اور انکار کرنے پر غصے کا اظہار کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *