امریکی سینٹرل کمان نے کہا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کی میزائل لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا، بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمان کے مطابق امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرے گی۔
اس سے پہلے ایران کے شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ بندر عباس میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔
ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ بندر عباس کے شہریوں نے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور یہ کس مقام پر ہوا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسی طرح کی آوازیں بیک وقت ایران کے جنوبی علاقے سرک اور جاسک کے علاقوں میں بھی سنی گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔















Post your comments