روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے دورہ بیجنگ کے موقع پر چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی ہے ، نیوز ایجنسی کے مطابق شی پیوٹن ملاقات میں ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ گرمجوشی دیکھی گئی ،اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان توانائی سے لے کر تجارت اور عالمی تعاون کے 20معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے جبکہ 22دستاویزات پر بھی دستخط کئے گئےجبکہ امریکی صدر ٹرمپ چین سے خالی ہاتھ لوٹے تھے اور چین سے ایک بھی معاہدہ نہ کرسکے تھے ، صدر شی جن پنگ نے بدھ کے روز ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت میں چین اور روس کے “مستحکم اور غیر متزلزل” تعلقات کو سراہا، پیوٹن کا مقامی کرنسیوں میں تجارت کے فروغ پر زور ، دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ʼگولڈن ڈومʼ عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہے ، واشنگٹن کی جوہری پالیسی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے اپنے دورے کے چند دن بعد اپنے اتحاد کو اجاگر کرنے کے لئے ملاقات کی۔امریکا پر ایک واضح تنقید کرتے ہوئے، شی جن پنگ نے دنیا میں “یکطرفہ اور جارحانہ مخالف لہروں کے تیزی سے پھیلنے” کے بارے میں خبردار کیا۔چینی صدر نے ملاقات اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس کو’’ذمہ دار بڑی طاقتوں‘‘کا کردار ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے اور ہر قسم کی دھونس، دھمکیوں اور تاریخ کو پیچھے دھکیلنے والے اقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال پیچیدہ ہے اور کسی بھی نئے تنازعے کا آغاز‘‘ناقابل قبول’’ہوگا۔روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت سے روس اور چین عالمی مارکیٹ کے اتھل پتھل سے محفوظ رہیں گے۔چین اور روس نے بدھ کے روز بیجنگ میں منعقدہ ایک اہم اسٹریٹجک سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ منصوبے اور واشنگٹن کی “غیر ذمہ دارانہ” جوہری پالیسی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ سربراہی اجلاس چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے بیجنگ ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی کے ٹھیک ایک ہفتے بعد منعقد ہوا، جس نے عالمی سفارت کاری میں بیجنگ کی مرکزی حیثیت کو واضح کر دیا ہے۔
Home / Breaking News, Home, World / شی، پیوٹن ملاقات، ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ گرمجوشی، 20 معاہدے بھی ہوگئے، امریکی صدر خالی ہاتھ لوٹے تھے
شی، پیوٹن ملاقات، ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ گرمجوشی، 20 معاہدے بھی ہوگئے، امریکی صدر خالی ہاتھ لوٹے تھے



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
بحرالانساب: اخوند سالاک کا گمگشتہ علمی و تاریخی شاہکار تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeسترہویں صدی عیسوی کے برصغیر کا علمی و روحانی اُفق ایسی نابغہ روزگار شخصیات سے درخشاں ہے جنہوں نے علم و عمل اور خانقاہ و میدانِ کارزار کے درمیان ایک حسین توازن قائم کیا۔ انھی قدآور شخصیات میں ایک نمایاں نام محمد اکبر شاہ الملقب بہ اخوند سالاک کا ہے، جو اپنے عہد کے متبحر […]
Read More-
صدر ٹرمپ کا دورہ چین تحریر: ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
-












Post your comments