براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جوہری تحفظ کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے کیونکہ ایسے حملے انسانی جانوں، ماحول اور عالمی امن کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیں۔

سلطنتِ عمان نے متحدہ عرب امارات کے ابوظبی میں واقع براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

عمانی وزارتِ خارجہ کے مطابق سلطنتِ عمان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے اور امارات کی سلامتی، خودمختاری اور سرزمین کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے۔

عمانی حکام نے کہا کہ جارحانہ اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں جبکہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *