قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا وزیراعظم محمدشہبازشریف کو فون ‘علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال‘شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت اور توثیق پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان‘ وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرلیباف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں محسن نقوی اور مسعود پزشکیان نے 90منٹ طویل ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات‘ خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پزشکیان نے پاکستان‘ عراق اور افغانستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی سرزمین سے ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کی اجازت نہیں دی۔صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے میں امریکا اور اسرائیل کا مقصد دہشت گرد گروپوں کی حمایت کر کے ملک کے اندر بدامنی پھیلانا تھاتاہم یہ منصوبے ناکام رہے جس کی وجہ ایران کے پڑوسیوں کا تعاون اور ذمہ داری تھی جنہوں نے ہماری سرزمین کے خلاف اپنی زمین کے کسی بھی غلط استعمال کو روکا جو کہ ایک قابلِ قدر اور لائقِ تحسین اقدام تھا۔صدر پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کی تعریف کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ مخلصانہ اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد خطے سے باہر کی طاقتوں کی مداخلت کے امکانات کم کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے سرحدی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، سائنسی، ثقافتی اور علاقائی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی حالات کے باوجود ایران اور پاکستان پہلے سے زیادہ قریب آئے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / محسن نقوی ، پزشکیان 90 منٹ ملاقات، تہران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین نہ دینے پر پاکستان، افغانستان اور عراق کا شکریہ، ایرانی صدر
محسن نقوی ، پزشکیان 90 منٹ ملاقات، تہران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین نہ دینے پر پاکستان، افغانستان اور عراق کا شکریہ، ایرانی صدر

Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
Rafif Faied: Renowned Architect and Self-Development Consultant.
Posted in: Articles, Home(Stacie Banton) The significance of architects in today’s modern world cannot be overstated, as their roles extend far beyond designing buildings. They tackle complex societal issues—from housing shortages and rapid urbanization to climate change—by blending technical precision, data-driven design, and creative vision. Numerous female architects have achieved extraordinary recognition for their contributions to this historically […]
Read More-
-
-
معرکہ حق 2025 تحریر۔ ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home












Post your comments