امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
رائٹرز خبرایجنسی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے حوالے سے بتائی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت جاری ہوا ہے جب بیجنگ کے دو روزہ دورے پر آئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اب سے کچھ گھنٹے بعد ملاقات کرنے والے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سربراہ ملاقات میں ایران کے معاملے پر بھی اہم بات چیت کی جائے گی۔














Post your comments