وزیراعظم کی صدارت میں سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس، افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بدلتی عالمی سیکیورٹی صورتحال، ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، شرکاء نے پاک افواج، فضائیہ کی فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے مؤثر، جامع کارروائیوں کی تعریف کی۔

پاکستان کی تازہ جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 سے زائد زخمی، عطا اللہ تارڑ

شرکاء نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں امریکا، اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے  کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا،  مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عالمی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جامع و متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *