اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کی دوسری مدت کے انتخاب پر دو دیرینہ اتحادیوں امریکا اور فرانس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں اتحادیوں میں اختلافات ہفتے کے آخر میں اس وقت شدت اختیار کر گئے جب امریکا نے روس، شمالی کوریا اور دیگر 7 ممالک کے ہمراہ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کی اگلی مدت میں چناؤ کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
امریکا کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے یوکرین کے حوالے سے اجلاس میں واک آؤٹ کے بعد فرانس کی جانب سے روس، شمالی کوریا اور دیگر ریاستوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے اپنے دیرینہ حلیف امریکا پر دکھاوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
اقوامِ متحدہ میں امریکی نمائندے مائیک والٹر نے فرانس پر انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فرانس اس وقت امریکا اور اسرائیل جیسی جمہوری اقوام پر تنقید کر رہا ہے اور جابروں کے ساتھ کھڑا ہے۔














Post your comments