شمالی کوریا کے پاس 80 سے 120 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایک اندازے کے مطابق 80 سے 120 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری وار ہیڈز کے حقیقی اعداد و شمار کا اندازہ لگانا مشکل ہے، شمالی کوریا کے پاس موجود جوہری وار ہیڈز کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا اور نہ امریکی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی قبول کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کل شمالی کوریا کے پاس موجود جوہری وار ہیڈز کی تعداد 57 بتائی تھی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *