پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے وینیو میں جزوی رد و بدل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں کھیلی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق سیریز کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا شیڈول برقرار رہے گا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *