پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم کی زیرِ صدارت مری میں ہونے والا (ن) لیگ کا اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں (ن) لیگ قیادت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے ناموں پر غور کیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد اور ظہرانہ دیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایاز صادق، خواجہ آصف، سعدرفیق، امیر مقام اور دیگر وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنماء بھی شریک تھے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز بھی اجلاس میں شریک تھے۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے مری پہنچے تھے۔
گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لیے حمزہ شہباز بھی کشمیر پوائنٹ مری پہنچے تھے۔
گورنمنٹ ہاؤس میں نو منتخب ن لیگی اراکینِ کشمیر اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔














Post your comments