لاہور: کنال روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

لاہور میں ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 راہ گیر اور 3 کار سوار جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سفید رنگ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، مرنے والے تمام افراد نوجوان ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *