غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے: محکمۂ داخلہ پنجاب

محکمۂ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 26 لاکھ 89 ہزار 295 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے 1 لاکھ 40 ہزار 468 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے، کریک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جاتا ہے، پنجاب میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹر فعال ہیں جن میں 188 افغان شہری موجود ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *