صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امن عمل میں دنیا کے ساتھ ہیں، امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یادگار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، یادگار فتح معرکہ حق میں کامیابی، شہدا اور غازیوں کی لازوال داستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں فیلڈ مارشل، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اہم کردار ادا کیا، عالمی برادری کے ساتھ مل کر دنیا کے امن اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کسی صورت قابل قبول نہیں، گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔
آصف علی زرداری نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔
صدر نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی سمری منظور کی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی بھی منظوری دی ہے۔














Post your comments