لاہور میں 2 مقامات پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، راہ گیر سمیت 4 زخمی

لاہور میں دہشت گردوں نے دو مختلف مقامات پر حملہ کرکے پولیس کے 3  اہلکاروں کو شہید اور ایک راہ گیر سمیت 4 کو زخمی کر دیا، دوسرے حملے کے بعد ملزمان سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، مرکزی ملزم کا بھائی دو سال پہلے سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔

دہشت گردوں نے پہلا حملہ بادامی باغ کے علاقے میں کیا، ملزم ریحان بٹ کے گھر موجودگی کی اطلاع پر سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد نےچھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی اور رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بادامی باغ واقعے کی تحقیقات جاری تھیں کہ 3 دہشت گردوں نے یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کے باہر پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے واقعے میں حارث سلیم نامی پولیس اہلکار شہید جبکہ اویس، شفیق اور اعظم زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا، ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ڈی، انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کی تمام ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دونوں مقامات پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم ریحان بٹ ہے، جس کا بھائی فیضان بٹ سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔

ریحان بٹ کے خلاف شہید ایس آئی عدیل نے دسمبر 2024 میں دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

آئی بجی پنجاب نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات ہوئے، گولی لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 85 افراد زخمی ہوئے۔

نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

طبی امداد کے لیے جناح اسپتال، سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

گلشن اقبال سے ہوائی فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی گارڈ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

فائرنگ کے واقعات لیاری، صدر، کورنگی، ملیر، عزیز آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، جمشید کوارٹر، کورنگی اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ فائرنگ کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاپوش نگر میں ہوٹل میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق ہوٹل کی میز پر پستول رکھتے ہوئے حادثاتی فائر ہوا اور گولی خاتون کو لگی، خاتون کے کزن ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *