نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلح افواج نے 6 ستمبر 1965ء کو غیر معمولی جرات اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہیں۔
نائب وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ کی بے مثال قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں بھی مسلح افواج نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل ضروری ہے۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفاد کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر چیلنج کا اعتماد، وقار اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
مصری وزیرِ خارجہ بدر عبد العاطی نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، اس موقع پر خطے کی کشیدگی میں کمی، امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں پر بات ہوئی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں جانب سے تنازع پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
پاکستان اور مصری وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام کے لیے قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔














Post your comments