جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 4 ریزرو فوجیوں کی ہلاکت اور 14 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔حزب اللّٰہ کے ہاتھوں مارے جانیوالے فوجیوں میں 43 سالہ ابراہام یوسف گولڈ برگ اور 30 سالہ سارجنٹ گلاد المالیچ شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی ایک 29 سالہ کیپٹن امیت چایوٹ اور 36 سالہ میجر ایلیا وامرام بھی شامل ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں حزب اللّٰہ سے زمینی لڑائی کے دوران مارے جانیوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں حساس تنصیبات پر ڈرون حملے کردیے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بار لیو صنعتی زون پر حملہ کرنے والے حزب اللّٰہ کے ڈرون نے بی اے زی ایوی ایشن کمپنی کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیکٹری سول اور عسکری دونوں شعبوں کے لیے ایرو اسپیس کے دھاتی اجزاء تیار کرتی ہے۔اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے ایک ڈرون صنعتی زون پر حملے کےلیے بھیجا گیا تھا، اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Post your comments