ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اسکندر مومنی کی ملاقات کے دوران علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں‘انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ایرانی وزیر داخلہ نے شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی کی انتھک کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت طے پائی۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقاتیں
فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقاتیں



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
اوگرا نامہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeاوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر رات بارہ بجے بدلنے کا انقلابی فیصلہ کر کے قوم پر وہ عظیم الشان احسان کر دیا ہے جس کا بدلہ ہم صدیوں تک ادا نہیں کر سکتے۔ ہمارے ہاں ایک طویل عرصے سے یہ شکایت چلی آ رہی تھی کہ قوم سستی، کاہلی اور […]
Read More-
سنیما کا ایک منفرد تجربہ تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
تعویذ، تجارت اور تماشا از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -
میرا بلوچستان . تحریر: ظفر محمد خان “
Posted in: Articles, Home












Post your comments