ناصر ادیب کا سلمان خان کی صحت سے متعلق بڑا دعویٰ

پاکستان کے معروف اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب کے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی صحت سے متعلق ایک پوڈکاسٹ میں کیے گئے دعوؤں کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر ادیب نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان شہرت اور کامیابی کے باوجود 2 سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

ناصر ادیب کے مطابق سلمان خان ایک ایسی اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے باعث چہرے میں شدید درد ہوتا ہے، حتیٰ کہ دانت صاف کرنا، مسکرانا یا چہرے کو چھونا بھی تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ درد کے دوران سلمان خان کے چہرے پر شدید گرمی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کو دماغ کی خون کی شریانوں سے متعلق بھی ایک طبی مسئلہ لاحق ہے اور اگر سوجی ہوئی شریان پھٹ جائے تو دماغ میں خون بہنے (برین ہیمریج) کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ناصر ادیب نے فلمی حلقوں کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات درد اس قدر شدید ہوتا تھا کہ سلمان خان تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے اپنا سر بار بار مارتے تھے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ان دعوؤں کی صداقت پر سوال اٹھائے اور طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ کیا سلمان خان کو خود بھی یہ سب معلوم ہے؟ جبکہ دوسرے نے مذاقاً کہا ہے کہ لگتا ہے یہ سلمان خان کے ذاتی ڈاکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل خود عوامی طور پر یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ ٹرائی جیمینل نیورالجیا  نامی ایک نایاب اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں، جسے دنیا کی انتہائی تکلیف دہ بیماریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اداکار ماضی میں اس بیماری کے علاج اور سرجری سے متعلق بھی گفتگو کر چکے ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *