پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر پر لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ نے اپنی تعطیلات کے دوران رنگ برنگا ٹائی اینڈ ڈائی سلیولیس میکسی ڈریس زیب تن کیا، جس میں نیلے، پیلے، میجنٹا اور سفید رنگوں کا امتزاج نمایاں تھا۔
سجل علی نے اپنے انداز کو مزید دلکش بنانے کے لیے لیئرز نیکلیس، سنہری ہُوپ بالیاں، اینکلٹ اور اوول طرز کے سن گلاسز کا انتخاب کیا، جبکہ ہوا میں بکھرے بال ان کے ساحلی انداز کو مزید منفرد بنا رہے تھے۔
تصاویر سمندر پر سنہری ریت، سر سبز پہاڑیوں اور چٹانی مناظر کے دلکش پسِ منظر میں لی گئی ہیں، مختلف تصاویر میں سجل علی کو ننگے پاؤں ساحل پر چہل قدمی کرتے، سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوتے، ریت پر بیٹھے اور کیمرے کے سامنے مختلف انداز میں پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کی تعریف کی، جبکہ کئی صارفین نے کہا ہے کہ سجل علی کا یہ نیا لک حیران کن ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے 2009ء میں سٹ کام نادانیاں سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث نمایاں شہرت حاصل کی۔
انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز زندگی کتنی حسین ہے سے کیا، جبکہ 2017ء میں بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بالی ووڈ فلم موم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔














Post your comments