class="post-template-default single single-post postid-7040 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر راکٹ داغ دیے، 2 اسرائیلی ہلاک

لبنان سے حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر راکٹ داغ دیے، جس سے دو اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے، جن کے نتیجے میں کریات شمونا نامی قصبے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق لبنان کی جانب سے تقریباً 20 راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے کئی کو روک لیا گیا۔اس سے قبل حیفہ کے علاقے پر ہونے والے حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ دنوں ایک چاقو حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں لبنان میں حالیہ دو ہفتوں میں 2,100 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج بمباری کے ذریعے  حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔لبنانی وزارت صحت نے شہریوں کی اموات کی اطلاع دی ہے، بیروت کے اسپتالوں میں ان حملوں کے متاثرین، جن میں جھلسے ہوئے افراد شامل ہیں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے چیف یحییٰ سنوار کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دے دیں۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلائرز گرائے گئے، جس میں حماس رہنما یحییٰ سنوار کو دھمکی دی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فلائرز گرائے ہیں، جس میں لکھا ہے کہ حماس رہنما یحییٰ سنوار کی قسمت بھی حزب اللّٰہ کے سربراہوں جیسی ہوگی۔فلائرز میں حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کے حوالے کے ساتھ یحییٰ سنوار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی سرنگ بہت گہری نہیں ہوتی سنوار، سید حسن سے پوچھ لو۔یاد رہے کہ غزہ میں پیدا ہونے والے یحییٰ سنوار نے تقریباً ایک چوتھائی صدی اسرائیل میں عمر قید کی سزا کاٹی۔ ان کو 1980 کی دہائی کے آخر میں اسرائیلی فوجیوں اور مشتبہ فلسطینی مخبروں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔جیل میں انہوں نے حماس کی صفوں میں ترقی کی، عبرانی زبان سیکھی اور اپنے اسرائیلی جیلروں کا مطالعہ کیا اور حماس کے قیدی جنگجوؤں میں ایک اہم شخصیت بن گئے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter