امریکا کی ایک بار پھر ایران پر بمباری، اہداف مکمل کرنے کا دعویٰ

امریکا نے ایک بار پھر ایران پر بمباری کی جس کے بعد اہداف مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے، اہواز،  بندر عباس، سیستان بلوچستان اور ہرمزگان میں دھماکے سنے گئے۔

سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 4 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جیرفت ایئرپورٹ پر حملہ ہوا ہے، خلیجِ فارس کے ساحل پر واقع گیس کے اہم مرکز ’عسلویہ‘ میں دھماکے ہوئے۔

امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران میں پاس دارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اس کاغذ کے بھی قابل نہیں جس پر لکھا گیا، ایران کو بہت سےمواقع دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا مزید بڑے حملے کرے گا۔

قبل ازیں ایران کے قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے سنے گئے۔

اس حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز کی سمت سے مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایران کی جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں دھماکے سنے گئے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

امریکی سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *