وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے سخت مالیاتی، ساختی اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے مشکل معاشی بحالی کے مرحلے کو کامیابی سے عبور کیا ہے، ان اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، کراچی پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن مال برداری نظام جدید بنانے، علاقائی تجارتی روابط اور بڑے صنعتی منصوبوں کے فروغ کیلئے اہم ہے، پاکستان میں شہری بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور عوامی خدمات کے اہم منصوبوں کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون قابل تعریف ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار جمعہ کی صبح ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ملاقات میں پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور نئی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی (سی پی ایس) 2026-2030 کے تحت ترجیحی شعبوں میں اقدامات پر غور کیا گیا۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / معاشی بحالی کا مشکل مرحلہ عبور، سخت مالیاتی اصلاحات سے ملکی معیشت میں استحکام.وزیراعظم
معاشی بحالی کا مشکل مرحلہ عبور، سخت مالیاتی اصلاحات سے ملکی معیشت میں استحکام.وزیراعظم



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
برہنہ ضمیر، ملبوس معاشرہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeہم ایک عجیب معاشرے میں زندہ ہیں۔ یہاں لباس پر بحث ختم ہونے کا نام نہیں لیتی، مگر کردار پر خاموشی چھائی رہتی ہے۔ جسم کی بے پردگی پر جذبات بھڑک اُٹھتے ہیں، لیکن جھوٹ، خیانت، بددیانتی اور ظلم ہماری اجتماعی حس کو زیادہ دیر بے چین نہیں کرتے۔ گویا ہماری ساری غیرت جسم کے […]
Read More-
-
مدینہ میں عید میلاد النبی تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
برادرانِ اخون پنجو ؒ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home











Post your comments