مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی عالمی قوانین و اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

پاکستان نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوا بولنے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کی تاریخی و مذہبی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *