class="post-template-default single single-post postid-7959 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پھر پہلے نمبر پر ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 1039 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تھا۔لاہور کے غازی روڈ پر 1280، سید مراتب علی روڈ پر 1107، فدا حسین روڈ پر1491 جبکہ لاہور کے علاقے ریوینیو سوسائٹی میں فضائی آلودگی 1089 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔نئی دہلی 422 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے جبکہ ڈھاکا 215 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں 575، پشاور میں 285 جبکہ راولپنڈی میں فضائی آلودگی 220 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter