امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر مرکزی جلوس برآمد ہوا، جس میں 45 ہزار سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔
ڈیئربورن کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں شرکاء نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا، جلوس کے دوران امام حسین ؓ اور واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کی گئی۔
منتظمین کے مطابق مشی گن میں اربعین کے موقع پر نکالا جانے والا یہ جلوس امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔
گزشتہ برس بھی ڈیئربورن میں جلوسِ چہلم میں تقریباً 40 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔















Post your comments