صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ سے اصولی طور پر متفق ہیں، کینیڈین وزیراعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ سے اصولی طور پر متفق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ امن بورڈ کی تفصیلات پر ابھی کام ہو رہا ہے۔

غزہ امن بورڈ، امریکی صدر کی شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا غزہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے جو ہوسکا کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ کے منصوبے پر کئی ہفتوں پہلے تبادلہ خیال کیا تھا۔ 

مارک کارنی نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے ڈھانچے، کام، مالی وسائل اور دیگر تفصیلات ابھی طےنہیں ہوئیں، غزہ امن بورڈ کی تفصیلات پر آنے والے دنوں میں کام ہوگا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *