فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کے سرکاری دورے میں اہم ملاقاتیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سرکاری دورہ ترکیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

 فیلڈ مارشل کی ترکیہ کے وزیر خارجہ، وزیر قومی دفاع، ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی، اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب شریک ہوئے، تینوں ممالک نے اسٹریٹجک رابطہ کاری، دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ملاقاتوں میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کی عکاسی ہوئی۔

ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ روابط کو اجاگر کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ روابط مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے لیے غیرمتزلزل حمایت کی تاریخ پر مبنی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دیرینہ دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ترک سفارتخانے کے فوجی افسران اور حکام سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں ترک عوام اور مسلح افواج کےلیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *