تیئیس نشستیں جیت کر آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے، ن لیگ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن ) 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سادہ اکثریت کی پوزیشن میں آ گئی ہے، پیپلز پارٹی نے میرپور ڈویڑن میں شکست کے بعد دھاندلی کا بیانیہ اختیار کیا، ثبوت طلب کیے جانے پر ان کے دعوے پہلے 13 حلقوں سے کم ہو کر 4 ، پھر صرف 2 حلقوں تک محدود ہوگئے،عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائیگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 20 حلقوں میں انتخابی عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا، جبکہ مجموعی طور پر مسلم لیگ ( ن ) نے 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر مسلم لیگ ( ن ) کامیاب رہی، جبکہ مظفرآباد ڈویڑن کی 7 نشستوں میں سے 4 پر مسلم لیگ ( ن ) اور 3 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *