خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں آپریشن ،میجر احسان الٰہی شہید، 5 خوارج ہلاک۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرحافظ احسان الہٰی شہید ہوگئے، میجر حافظ احسان الہٰی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئےخوارج سےاسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج بےگناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انڈین پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، جس میں خودکش بمبار سمیت 7 انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا کہ 30/31 جولائی 2026 کی درمیانی شب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جائے پناہ کی نشاندہی کی گئی اور فورسز کی بروقت سرجیکل کارروائی کے ذریعے اسے ختم کر دیا گیا، جس میں خودکش بمبار سمیت تمام سات انڈین سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ گولہ بارود اور دستی ساختہ دھماکہ خیز آلات کا ذخیرہ بھی موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے انڈین سپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید میجر حافظ احسان الٰہی کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / شمالی وزیرستان میں آپریشن، میجر احسان الٰہی شہید، 5 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان میں آپریشن، میجر احسان الٰہی شہید، 5 خوارج ہلاک



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
سعودی عرب پر عراقی سرزمین سے حملہ پسِ پردہ دشمن کی ناپاک سازش ہے۔ حافظ عبدالحمیدعامر
Posted in: Articles, Homeپاکستان اور سعودی عرب محض دو ملک نہیں، بلکہ یک جان دو قالب ہیں۔ جہلم (محمد زاہد خورشید ) ہم سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر عراقی سرزمین سے ہونے والے حالیہ ڈرون حملوں اور اس کے پسِ پردہ کارفرما عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم […]
Read More-
پانچ اگست کو کیا ہوگا تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
اوگرا نامہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -
سنیما کا ایک منفرد تجربہ تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home












Post your comments