کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، 14 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کے مطابق شہداء میں ایف سی کے 3 جوان بھی شامل ہیں، زخمی ہونے والی متعدد خواتین اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

ان کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کی کچھ عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ اسٹیشن پر روک لی گئی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *