آٹھ ماہ کی حاملہ تھی جب سمیع رشید نے مجھ پر ہاتھ اُٹھایا: سحرحیات کے سنگین الزامات

معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ سحر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں 8 ماہ کی حاملہ تھی تو سابقہ شوہر سمیع رشید نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا تھا۔

 سحر حیات 2023ء میں ٹک ٹاکر سمیع رشید سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں۔

اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا کی متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی، لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور 2025ء میں اُنہوں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی۔

اب حال ہی میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے خلع لینے کی وجہ بھی بتا دی۔

جب سحر حیات نے خلع لینے کی وجہ بننے والے کچھ اختلافات کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات کی تو جواب میں سمیع رشید نے ان پر اپنے والدین کے ساتھ برا رویہ رکھنے کے الزامات عائد کر دیے۔

جس کے بعد اب سحر حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سمیع رشید پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے روزانہ طلاق کی دھمکیاں سننے کو ملتی تھیں، میرے شوہر مجھے اپنے والدین اور گھر والوں کے سامنے گالیاں بھی دیتے تھے، میں یہ سب کچھ برداشت کر رہی تھی لیکن میرے شوہر نے مجھ پر دو بار ہاتھ اُٹھایا، پہلی بار جب میں 8 ماہ کی حاملہ تھی اور دوسری بار جب میں گھر چھوڑ کر آ رہی تھی۔

سحر حیات نے بتایا کہ میرے شوہر شادی والے دن سے ہی میرے ساتھ دھوکا کر رہے تھے، انہوں نے حق مہر 2 کروڑ روپے رکھنے کا وعدہ کیا لیکن نکاح کے وقت مولانا سے صرف 5 لاکھ روپے حق مہر لکھوایا اور مائیک پر اعلان کروایا کہ حق مہر 50 لاکھ روپے ہے، لیکن میں نے سمجھوتہ کیا کیونکہ میں چاہتی تھیں کہ یہ شادی ہو اور ایک مستحکم رشتہ بنے۔

یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *