پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل میں پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس موقع پر ونر کو 5 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔

 فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے بھی ہوئے۔

شائقین کی بڑی تعداد نے رستمِ پاکستان دنگل سمیت پہلوانوں کی زور آزمائی کے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں کو خوب داد دی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *