بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔وہ ملک کی 35سالہ تاریخ میں پہلی بار مرد وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ، ان کیساتھ ساتھ 50رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھالیا ہے ، 25 وزراء میں سے 17 پہلی بار وزیر بنے، 24 وزرائے مملکت میں سبھی نئے چہرے ،وزیر اعظم بھی پہلی بار کابینہ کے رکن بنے ہیں، تقریبِ حلف برداری میں مختلف ممالک کے وزراء اور مندوبین شریک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان کی نمائندگی کی، احسن اقبال نے ڈھاکا میں نومنتخب بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات بھی کی اور انہیں پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی طارق رحمان کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق صدر محمد شہاب الدین نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 15 منٹ پر ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب قومی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ بعد میں صدر نے کابینہ کے ارکان سے بھی حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں مختلف ممالک کے وزراء اور مندوبین شریک ہوئے۔ بھارت کی نمائندگی ان کے اسپیکر پارلیمنٹ نے کی جبکہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے طارق رحمان کو فون کرکے مبارکباد پیش کی اور خاندان کے ہمراہ دورہ بھارت کی دعوت بھی دی ہے ۔
Home / Breaking News, Home, World / بنگلہ دیش، نومنتخب وزیراعظم سمیت 50 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، احسن اقبال کی طارق رحمٰن سے ملاقات
بنگلہ دیش، نومنتخب وزیراعظم سمیت 50 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، احسن اقبال کی طارق رحمٰن سے ملاقات

Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
Dr. Lisa Daniel, PhD: A Prominent Academic Leader in Healthcare
Posted in: Articles, Home(Dr. Naeem Ul Hassan) Numerous female healthcare academic leaders have made significant contributions to improving healthcare quality, fostering innovation, and preparing the next generation of professionals to tackle modern challenges like digital transformation and the burden of complex, chronic disorders. One such example is Dr. Lisa Daniel, a well-known academic and corporate leader in the healthcare […]
Read More-
-
-
اب انہیں رہا کردیں تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home









Post your comments