فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین افواج علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کی دوستی منفرد، وقت کی کسوٹی پر اترنے والی اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چین کی عوامی جمہوریہ کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 99ویں سالگرہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منائی گئی۔ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے عہدیداران اور پاکستان کی سہ فوجی افواج کے سینئر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے،چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے معزز مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور پی ایل اے کو اس کی 99ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور بین الاقوامی امن و سلامتی میں پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی منفرد، وقت کی کسوٹی پر پرکھی ہوئی ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔ انہوں نے اس بات کی دوبارہ تصدیق کی کہ پاک فوج اور پی ایل اے حقیقی شراکت دار ہیں، جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ اسٹرٹیجک مفادات کے تحفظ کے عزم سے جڑے ہوئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے فیلڈ مارشل کا اس یادگاری تقریب کی میزبانی پر خلوصِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی اہم خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ تذویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے پائیدار عزم کا اعادہ کیا۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / پاک چین افواج امن کیلئے حقیقی شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی آزمودہ، ہر طرح کے چیلنجز کے باوجود مضبوط رہی، فیلڈ مارشل
پاک چین افواج امن کیلئے حقیقی شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی آزمودہ، ہر طرح کے چیلنجز کے باوجود مضبوط رہی، فیلڈ مارشل



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
سعودی عرب پر عراقی سرزمین سے حملہ پسِ پردہ دشمن کی ناپاک سازش ہے۔ حافظ عبدالحمیدعامر
Posted in: Articles, Homeپاکستان اور سعودی عرب محض دو ملک نہیں، بلکہ یک جان دو قالب ہیں۔ جہلم (محمد زاہد خورشید ) ہم سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر عراقی سرزمین سے ہونے والے حالیہ ڈرون حملوں اور اس کے پسِ پردہ کارفرما عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم […]
Read More-
پانچ اگست کو کیا ہوگا تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
اوگرا نامہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -
سنیما کا ایک منفرد تجربہ تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home












Post your comments