کینیڈا: موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی طوفان نے صوبے اونٹاریو کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑی، ٹورنٹو میں 22 انچ تک ریکارڈ برف باری ہوئی، گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں۔

امریکا: شدید برفانی طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک

ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 18 انچ برف ریکارڈ ہوئی، 9 سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

برف باری کے باعث 10 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، برفباری سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند اور بس سروسز منسوخ کر دی گئیں۔

کینیڈا کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *