پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں انہیں کینیڈا کی باکسر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو سیمی فائنل میں کینیڈین باکسر ماریا نے شکست دے دی۔ پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر کو چار ایک کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا۔
فاطمہ زہرا ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں، ویمن کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فاطمہ نے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو ہرایا تھا۔
2014 کے بعد کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان نے تمغہ حاصل کیا۔ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بن گئیں۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے، ہم گولڈ (سونے کے تمغے) کی بھی امید کر رہے تھے۔ بہرحال برانز میڈل پاکستانی خواتین باکسرز کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ویمنز باکسنگ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پریا کا مقابلہ کینیڈا کی میری المہدیہ سے ہفتہ کو ہوگا۔















Post your comments