برطانیہ میں سمندر کے کنارے آسمان پر پراسرار شے کیمرے میں عکس بند

برطانیہ کے علاقے ڈیون کے ساحلی مقام پر ایک طالب علم نے آسمان پر ایک پراسرار اُڑتی شے دیکھنے اور اس کی تصاویر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میتھیو ایونز نامی طالب علم کے مطابق انہوں نے اپنے فلیٹ کی بالائی منزل سے باہر جھانکتے ہوئے ایک روشن شے دیکھی، جو 4 تیز روشنیوں پر مشتمل تھی اور تکونی شکل میں آسمان پر موجود تھی۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ یہ شے عام جہاز کی طرح حرکت نہیں کر رہی تھی بلکہ آہستہ آہستہ اوپر نیچے ہو رہی تھی اور کچھ دیر کے لیے ایک جگہ ٹھہری بھی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تقریباً 10 سیکنڈ تک ایک ہی جگہ پر رہی، جس دوران میں نے فوراً اپنا فون نکال کر تصاویر لے لیں، لیکن چند ہی لمحوں بعد وہ تیزی سے دور جا کر نظروں سے اوجھل ہو گئی۔

میتھیو ایونز کے مطابق روشنی انتہائی تیز تھی اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر رہا کہ آخر یہ کیا چیز تھی، جس کے باعث انہوں نے اسے ایک نامعلوم اُڑتی شے قرار دیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی اشیاء بعض اوقات ڈرونز یا دیگر فضائی مظاہر بھی ہو سکتی ہیں، جنہیں فوری طور پر شناخت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *