امریکا کا ایران کی ناکہ بندی کا اعلان، تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی ڈیل نہ ہونے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیت 9 فیصد بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالرز تک پہنچ گئی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی 105 ڈالرز فی بیرل سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت 98 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، ناکہ بندی کر رہے ہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا، وہ ایٹمی ہتھیار بھی نہیں بنا سکتا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت بہت بری صورتحال میں ہے، اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کے بڑے مداح نہیں ہیں۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی پیش گوئی ہے کہ ایرانی واپس آئیں گے اور وہ سب کچھ دیں گے جو امریکا مانگ رہا ہے، امریکی صدر کا پاکستانی قیادت کو بھی خراج تحسین، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دے دیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *